Abdul Hameed Satti
(Trustee)
Abdul Hameed Satti
(Chairman)
Abdul Haqeeq
(President)
Amjid Zia
(Sr Vice President)
Ghulam Hussain
(General Secretary)
ستّی ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)
تعارف
الحمداللہ، 15 اکتوبر 1990؁کو ستّی برادری کے بزرگوں اور نوجوانوں کی مسلسل باہمی کاوشوں، انتھک محنت اور خلوصِ نیت کے نتیجے میں کراچی میں "ستّی ویلفیئر ٹرسٹ" کا قیام عمل میں آیا۔ یہ ادارہ اپنے قیام کے بعد سے آج تک علاقہ ستیاں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے( جو کہ اس کے ممبرہیں) فلاحی، سماجی اور امدادی سرگرمیوں کا ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ ہم اپنے ان مخلص افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے برادری کے مسائل کو محسوس کرتے ہوئے، باہمی ہمدردی و اخوت کو بنیاد بنا کر اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ بانیانِ ٹرسٹ کا یہ عمل قائدِ اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں ’’اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم‘‘ کی عملی تفسیر ہے۔ ٹرسٹ کے انتظامی امور کو منظم انداز میں چلانے کے لیے ایک باقاعدہ تنظیمی ڈھانچہ موجود ہے، جس میں چیئرمین، صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ جنرل سیکریٹری، خزانچی، نائب خزانچی، رابطہ سیکریٹریز اور آڈیٹر اور میڈیا انچارج شامل ہیں۔ یہ عہدے ہر سال نئی باڈی کے تحت تشکیل دیے جاتے ہیں۔ ستّی ویلفیئر ٹرسٹ کو قائم ہوئے الحمدللہ 35 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دوران ٹرسٹ نے فلاحی و تنظیمی لحاظ سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ادارے کا ماہانہ اجلاس اب مستقل طور پر مرکزی دفتر( سٹارگیٹ، شاہراہِ فیصل کراچی) میں منعقد ہوتا ہے، جبکہ سالانہ اجلاس میں نہ صرف سال بھر کی کارکردگی پیش کی جاتی ہے بلکہ نئی انتظامیہ کا بھی اعلان کیا جاتا ہے۔
آئیے! ہم سب مل کر اس قیمتی ورثے کو آگے بڑھائیں، اپنی نوجوان نسل کو اس مشن سے جوڑیں اور
خدمتِ خلق کے اس سفر کو مزید مؤثر بنائیں۔
Scroll to Top